ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امولیہ لیونا کی پولیس ریمانڈ میں10دن کی توسیع

امولیہ لیونا کی پولیس ریمانڈ میں10دن کی توسیع

Thu, 27 Feb 2020 11:41:41    S.O. News Service

بنگلورو،27/فروری (ایس او نیوز)  کرناٹک میں بنگلورو کی ایک عدالت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی کی ریلی میں پاکستان حامی نعرے لگانے والی امولیہ لیونا کی پولس ریمانڈ 10 دن بڑھادی گئی۔

پانچویں اڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے اس کی پولس حراست 10 دن کے لئے بڑھادی گئی۔ خصوصی جانچ ٹیم نےاسے 14 دنوں کےلئے ریمانڈ پر لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی چار دن سےزیادہ عدالتی حراست میں رہ چکی ہے۔

پولس نے اس کی پیشی کے دوران عدالت کے احاطے میں تشدد کے خدشات کے پیش نظر اسے مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پیش کیا۔

واضح رہے کہ امولیہ نے20 فروری کو بنگلورو میں مسٹر اویسی کی ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے جس کے فورا بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اسے اسی دن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔


Share: